"غیرت جاگتی تو فاطمہ زندہ ہوتی" — فیصل آباد میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو قتل کر دیا!

 

"غیرت جاگتی تو فاطمہ زندہ ہوتی" — فیصل آباد میں اوباش نوجوان نے لڑکی کو قتل کر دیا!

تحریر رانا علی فیصل 

فیصل آباد کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں آج ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا —

جہاں ایک اوباش نوجوان نے پہلے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی،

اور جب اسے منع کیا گیا تو درندگی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے پسٹل نکال کر فاطمہ کو گولی مار دی۔


وہ فاطمہ… جو صرف عزت بچانے کے لیے بولی تھی… اب سرد لاش بن کر زمین پر گر چکی تھی۔


❗ عوامی غصے اور میڈیا دباؤ پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے فوری ایکشن لیا

اور ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔


پھر وہ ہوا… جو پاکستان میں کم ہی ہوتا ہے:


🕐 صرف 1 گھنٹے کے اندر اندر قاتل احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔


کارروائی ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کی زیر نگرانی ہوئی —

قاتل کو ہتھکڑیاں لگیں، اور اب وہ پابند سلاسل ہے۔


🗣️ سی پی او فیصل آباد کا اعلان:


> "ایسے درندوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

سنگین جرائم میں ملوث افراد کو آہنی ہاتھوں

 سے نمٹا جائے گا۔"


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

🐾 پینگولن: جسے ہم بلا سمجھ کر مار دیتے ہیں

کیا اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے؟ مولانا کا بیان اور خواجہ آصف کی گونج

ثنا یوسف کا قتل: سوشل میڈیا کی چمک کے پیچھے چھپا اندھیرا