"پاکستان ایک خواب تھا جو علامہ اقبال نے
دیکھا، اور محمد علی جناح کی قیادت میں حقیقت بن گیا۔
1947 کی وہ تاریخ صرف آزادی کی نہیں، قربانیوں کی داستان ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے اپنا گھر، زمین، مال، رشتہ دار — سب کچھ چھوڑ کر صرف ایک نعرے پر لبیک کہا:
‘پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ’
یہ وطن صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں، یہ لاکھوں شہیدوں کے خون سے لکھی گئی آزادی کی عبارت ہے۔
ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وطن کی سچائی کو زندہ رکھیں، اور ‘حقیقت پاکستان’ کو دنیا کے سامنے لائیں۔"